بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 رجب 1446ھ 20 جنوری 2025 ء

دارالافتاء

 

بیماری سے نجات کے لیے مزاروں پر جانا


سوال

 عرف میں اس چیز کا چلن ہے کہ اگر کسی شخص کے چہرے پر پھنسی یا مسے وغیرہ ہو جائے اور وہ شخص کسی مزار پر جا کر نمک یا جھاڑو وغیرہ رکھ کر آتا ہے، تو اس شخص کے چہرے کی پھنسی اور داد وغیرہ ختم ہو جاتے ہیں تو معلوم یہ کرنا ہے کہ ایسا کرنا شرعا جائز ہے یا نہیں؟ اور یہ عمل مجرب بھی ہے بعض حضرات کرتے ہیں اور ان کو اس سے شفا بھی ملتی ہے۔

جواب

سوال میں ذکر کردہ بات کی شرعاً کوئی حقیقت نہیں ہے،  ایسا کرنے سے شرک کا شائبہ پیدا ہوتا ہے، اس سے اجتناب کرنا ضروری ہے،شفاء دینے والی ذات صرف اور صرف اللہ تعالٰی کی ہے، لہٰذا  اپنی کسی بھی بیماری کے لیے اللہ سے دعا کریں اور کسی بھی ماہر طبیب سے علاج کرائیں۔

قرآن کریم میں ہے:

وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ. [الشعراء:80]

ترجمہ: "اور جب میں بیمار ہوتا ہوں، تو وہی شفاء دیتا ہے۔" (معارف القرآن)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144603103215

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں