بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بیماری کے لیے وظیفہ


سوال

میں تین سال سے بیمارہوں،  بہت ڈاکٹروں کو دکھایا ،  میڈیکل رپوٹ بھی کلئیر آرہی ہے پتہ ہی نہیں چل رہا  مجھے بیماری کیاہے؟

جواب

پانچ وقتہ نماز  کی پابندی کریں، استغفار  اور درود شریف کی کثرت کریں،  اور فجر ، مغرب اور سوتے وقت  سورۃ الفلق اور سورۃ الناس کو اہتمام کے ساتھ تین، تین مرتبہ پڑھ کر اپنے ہاتھوں پر پھونک مارکر جسم پر مل لیں،  نیز  آیاتِ شفا پڑھ کر پابندی سے اپنے اوپر دم کیجیے، اور جو بھی خوراک (کھانا پینا) لیں اس پر یہ آیات پڑھ کردم کرکے لیجیے،یاکسی مستند متبعِ شریعت عالم یا مفتی سے براہ راست رجوع کرکے راہ نمائی لے لیں۔

آیاتِ شفا درج ذیل ہیں:

1: {وَیَشْفِ صُدُورَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِیْنَ} [التوبة: 14:9]
2: {وَشِفَآءٌ لِّمَا فِى ٱلصُّدُورِ} [یونس: 57:10]
3: {يَخْرُجُ مِنْ بُطُونِهَا شَرَابٌ مُّخْتَلِفٌ أَلْوَانُهُ فِيهِ شِفَآءٌ لِّلنَّاسِ‌} [النحل: 69:16]
4: {وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْءَانِ مَا هُوَ شِفَآءٌ وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِيْنَ}  [الإسراء: 82:17]
5: {وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِیْنِ} [الشعراء: 80:86]
6: {قُلْ هُوَ لِلَّذِينَ ءَامَنُواْ هُدًى وَشِفَآءٌ} [حٰم السجدة: 41:44] (اسوۂ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم" تالیف ڈاکٹر محمد عبدالحی " صاحب رحمۃ اللہ علیہ)

 اللہ تعالیٰ آپ کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144402101403

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں