بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ٹنکی میں بلی گرجائے تو پاک کرنے ک طریقہ


سوال

پانی کی ٹنکی میں بلی گر گئی، پانی کم تھا وہ پوری ڈوبی نہیں، کچھ دیر بعد زندہ نکال لیا گیا، اب ٹنکی پاک کرنے کی ضرورت ہے تو کس طرح پاک کیا جا سکتا ہے؟

جواب

بلی کا جوٹھا مکروہ ہے،نجس نہیں۔ البتہ اگر بلی نے چوہا کھایا اور اس کے اثرات قریب میں نظر آئے اور فوراً ٹنکی میں گر گئی تو  وہ نجس ہوجائے گا، لیکن اگر چوہا کھانے کے تھوڑی دیر بعد گری ہو تو (یعنی اپنا منہ زبان سے چاٹ چکی ہو) تو نجس نہ ہوگا، بلکہ مکروہ ہی رہے گا، اور اس صورت میں نمازیں دہرانے کی بھی ضرورت نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109200722

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں