بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

بلی کے بچے غلطی سے پاؤں کے نیچے آکر مر گئے تو اس کا حکم


سوال

میرے کمرے کے  دروازے کے سامنے بلی کے بچے پڑے تھے،   میں کمرے سے باہر نکل رہا تھا کہ غلطی سے بلی کے بچے پر پاؤں آگیا جس کے باعث وہ  بلی کی بچے مرگئے،  تو کیا اس سے گناہ ملے گا؟نیز اس کا کیا کفارہ ہے؟

جواب

صورتِ مسؤلہ میں  اگر  بلی کے  بچےپر غلطی سے پاؤں پڑگیا قصدا پاؤں نہیں رکھا تو سائل پر اس کا کوئی  گناہ نہیں، نیز اس صورت میں کوئی کفارہ بھی نہیں آئے گا۔

مشکاۃ شریف میں ہے:

"وعن ابن عباس أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: إن الله تجاوز عن أمتي ‌الخطأ والنسيان وما استكرهوا عليه. رواه ابن ماجه والبيهقي."

(كتاب المناقب، باب ثواب هذه الأمة، الفصل الثالث، 507/2، ط: البشرى)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144410101097

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں