بستر پر لیٹ کر بنا وضو اور بنا قرآن مجید حفظ میں قرآن مجید کے چھوٹی سورتیں پڑھنا ثواب کی نیت سے کیا جائز ہے؟
لباس پاک ہو اور ستر چھپا ہوا ہو تو بستر پر لیٹ کر بلا وضو حفظ سے قرآن مجید کی مختصر اور طویل سورتیں پڑھنا ثواب کی نیت سے جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144209200786
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن