اگر کوئی ہم سے پوچهے بغیر ہماری طرف سے منت کر لے، جیسے گیارہ لوگوں کو بٹها کر آیت کریمہ پڑهانا ، تو ایسی صورت میں کیا کیا جائے؟
سوال میں مذکورہ صورت میں شرعی اعتبار سے منت منعقد نہیں ہوتی اور اس سے جس شخص کی طرف سے یہ عمل کیا جا رہا ہو اس پر کوئی بهی چیز لازم بهی نہیں ہوتی۔ منت خود پر کوئی چیز لازم کرنے کانام ہے دوسروں پر نہیں۔
فتوی نمبر : 143604200029
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن