بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بجلی میٹر کو کم یابند کرنے کا حکم


سوال

میں ایک دکان دارہوں، میرے پاس  بیٹریاں چارج  ہوتی ہیں آج کل واپڈاکے بل بہت آرہے ہیں اور واپڈا والے ظلم کی انتہا کررہے ہیں، ابھی میرابجلی کابل ٹوٹل 26350ہےلیکن ٹیکسزمل کر ٹوٹل بل 53891روپےبن گیےاب آپ بتائیں کیا اس صورت میں بجلی کا میٹر سلو(کم) یابندکرناجائزہے؛کیوں کہ ہر مہینہ بل بہت آتاہےمیں اب تنگ آگیا یاتو میں کاروبارچھوڑدوں یامیٹر بند کردوں گامیرے پاس ایک ہی راستہ بچتا ہے آپ حضرات راہ نمائی فرمائیں مجھےکیاکرنا چاہیے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر  صارفین کو میٹر ریڈنگ کے مطابق بل آرہے ہیں  اور میٹر بھی درست ہوں تو اس صورت میں میٹر کو  آہستہ  یابندکرنا  جائز نہیں ہوگا۔اسی طرح اگر میٹر درست ہے مگر ٹیکسز زیادہ ہیں جس کی وجہ سے بل زیادہ آتا ہے تو پھر بھی میٹر سلو   آہستہ کرنےکی اجازت نہ ہوگی ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144507101123

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں