میں ایک جگہ مصلی میں نماز پڑھاتا ہوں، کیا اس جگہ بجلی کا کام کسی ہندو سے کرواسکتا ہوں؟
مصلی میں الیکٹریشن کا کام ہندو سے کرواسکتے ہیں، بشرطیکہ اس کے جسم اورکپڑوں میں ناپاکی نہ ہو۔
بدائع الصنائع میں ہے:
"و إسلامه ليس بشرط أصلا فتجوز الإجارة والاستئجار من المسلم، والذمي، والحربي المستأمن لأن هذا من عقود المعاوضات فيملكه المسلم، والكافر جميعا كالبياعات."
(كتاب الإجارة، فصل في أنواع شرائط ركن الإجارة، ج:4، ص:176، ط: سعيد)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144601102025
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن