بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سرکاری بجلی سے اساتذہ کا پانی گرم کرنا اور موبائل چارج کرنا


سوال

کیاسرکاری سکول میں سرکاری بجلی پر اساتذہ اور چوکیدار کے لیے وضو اور برتن دھونے کے لیے پانی گرم کرنا جائز ہے ؟ اور اسی بجلی سے اپناموبائل چارج کرنا کیسا ہے ؟ 

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر سرکار کی جانب سے سکول کے اساتذہ و چوکیدار کے لیے وضو اور برتن دھونے کے لیے سرکاری بجلی سے پانی گرم اور موبائل چارج کرنے کی اجازت ہو تو یہ امور جائزہوں گے، اور اگر سرکار کی جانب سے سرکاری بجلی مذکورہ امور میں استعمال کرنے کی اجازت نہ ہوتو اس صورت میں سرکاری بجلی سے پانی گرم کرنا اور موبائل چارج کرنا درست نہ ہوگا۔

’’شرح المجلۃ‘‘ میں ہے:

" لایجوز لأحد أن یتصرف في ملك غیره بلا إذنه أو وکالة منه أو ولایة علیه، وإن فعل کان ضامنًا."

(شرح المجلة، ج:1، ص:61، مادة: 96، دار الکتب العلمیة، بیروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144405101964

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں