بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیع کے تام ہوجانے کے بعد مبیع کس کے ضمان میں ہے؟


سوال

 ایک شخص قسطوں پر بھینیس خریدتا اوربیچتا ہے،خریدار اورفروخت کنندہ ایک ہی ضلع یاعلاقہ سے پنجاب جاتےہیں ،خریدار نے نقد پربھینس خریدکردوسرے ساتھی کو قسطوں پرفروخت کرکے حوالے کیا،اب ان بھینسوں کا صحیح سلامت پہنچانا کس کے ذمے ہے؟قسط پر بیچنے والے یا قسط پر خریدنے والے کے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں جب خریدار نے بھینسیں خریدکر اپنے قبضے میں لے کر دوسرے شخص کو قسطوں پر فروخت کر  کے اس کے حوالے کردیاتو   یہ بیع مکمل ہوگئی  اور بھینسیں خریدار کے ضمان میں داخل ہوگئی ہیں تو اس کے بعد  راستے کاخرچہ اورذمہ دار ی قسطوں پر خریدنے والے کی  ہے۔

العناية شرح الہدایۃ میں ہے:

"(البيع ينعقد بالإيجاب والقبول) الانعقاد هاهنا تعلق كلام أحدالعاقدين بالآخر شرعا على وجه يظهر أثره في المحل. والإيجاب الإثبات. ويسمى ما تقدم من كلام العاقدين إيجابا لأنه يثبت للآخر خيار القبول، فإذا قبل يسمى كلامه قبولا."

(كتاب البيوع، ج:6،ص:248، ط: دار الفكر بيروت)

بدائع الصنائع میں ہے:

"والكلام في الإقالة في مواضع، في بيان ركن الإقالة...(أما) ركنهافهو الإيجاب من أحد العاقدين والقبول من الآخر، فإذا وجدالإيجاب من أحدها والقبول من الآخر بلفظ يدل عليه فقدالركن، لكن الكلام في صيغة اللفظ الذي ينعقد به الركن فنقول: لاخلاف أنه ينعقد بلفظين يعبر بها عن الماضي بأن يقول أحدها:أقلت ، والآخر : قبلت أو رضيت أو هويت ونحو ذلك"

(كتاب البيوع، فصل في بيان ما يرفع حكم البيع،ج:5، ص:306،ط: دار الكتب العلمية )

 العنایہ میں ہے:

"وأجرة الكيال وناقد الثمن إذا باع المكيل مكايلة أو الموزون موازنة أو المعدود عددا واحتاج إلى أجرة الكيال والوزان والعداد فهي على البائع لأن التسليم واجب عليه وهو لا يحصل إلا بهذه الأفعال وما لا يتم الواجب إلا به فهو واجب...أن النقد يكون بعد التسليم لأنه إنما يكون بعد الوزن وبه يحصل التسليم والبائع هو المحتاج إلى النقد لتمييز ما تعلق به حقه من غيره أو يعرف المعيب ليرده...وأن المشتري هو المحتاج إلى تسليم الجيد المقدر، والجودة تعرف بالنقد كما يعرف القدر بالوزن."

(كتاب البيوع،ج:6،ص:296،ط:دارالفكر لبنان)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144311100569

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں