بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

بائبل چھو کر قسم کھانے والے کے ایمان کا حکم


سوال

اگر کوئی بائبل کو چھو کر قسم کھائے تو کیا وہ مؤمن رہے گا؟

جواب

بائبل کو محض  چھو کر قسم  کھانے  کی وجہ سےکوئی مسلمان  دائرہ اسلام سے خارج نہیں ہوگا، تاہم اگر مستقبل کے کسی معاملے کے بارے میں قسم کھا رہا ہے تو قسم منعقد ہوگی یا نہیں ہوگی؟ اس کا مدار قسم کے الفاظ پر ہے، لہذا مذکورہ شخص کے الفاظ تحریر کر کے حتمی جواب معلوم کر لیا جائے۔

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائعمیں ہے:

"ولا يحلف على الإشارة إلى مصحف معين بأن يقول بالله الذي أنزل هذا الإنجيل أو هذه التوراة لأنه قد ثبت تحريف بعضها فلا يؤمن أن تقع الإشارة إلى المحرف فيكون التحليف به تعظيما لما ليس بكلام الله."

(كتاب الدعوي، فصل في بيان كيفية اليمين، ٦ / ٢٢٨، ط: دار الكتب العلمية)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144506101583

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں