اگر کوئی شخص بھول سے رکوع میں "سبحان ربی العظیم" کی جگہ "سبحان ربی الأعلیٰ " پڑھے، کوئی مضائقہ تو نہیں؟
رکوع میں "سبحان ربی العظیم " کے بجائے "سبحان ربی الاعلیٰ" پڑھنے سے سجدہ سہو لازم نہیں ہوگا، اور نہ نماز پر کوئی اثر پڑے گا، نماز درست ہوجائے گی، البتہ جان بوجھ کر ایسے نہیں کرنا چاہیے، تا کہ سنت کے خلاف نہ ہو۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"(سننها) رفع اليدين للتحريمة ... و تكبير الركوع و تسبيحه ثلاثًا... و تكبير السجود والرفع، وكذا الرفع نفسه، وتسبيحه ثلاثًا."
(کتاب الصلاۃ، باب فی صفة الصلاۃ، ج:1،ص:72،ط:دار الفکر - بیروت)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144509102164
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن