بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

بھولنے کی بیماری کا علاج


سوال

بھول کی بیماری کا کیا علاج ہے ؟برائے مہربانی رہنمائی  فرمائیں۔

جواب

سائل ہر نماز کے بعد اللہ کے صفاتی ناموں میں سے "الرحمن" کو  سو(100)بار پڑھنے کا اہتمام کرے ،انشاء اللہ  قلب کی غفلت اور  نسیان جلد دفع ہوجائے گا ،نیز کسی حکیم یا ڈاکٹر سے رجوع کر کے  مقوی دماغ دوائی  بھی کھائیں ۔

اعمال قرآنی میں ہے:

"الرحمن"خاصیت ،ہر نماز کے بعد سو(100)بار پڑھنے سے قلب کی غفلت اور نسیان دفع ہو ،اور بکثرت اس کا ذکر کرنے والا ہر امر مکروہ سے محفوط رہے ۔"

(ص:139،ط:دار الاشاعت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144502100218

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں