بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 ربیع الاول 1446ھ 13 ستمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

بھینس کاتھن کٹا ہونے کی صورت میں قربانی کاحکم


سوال

اگر بھینس کا ایک تھن جڑ سے کٹا ہوا ہے جس کی بنیاد پر اس کی قیمت پر بڑا فرق پڑا ہے تو کیا اب بھی اس جانور کی قربانی جائز ہے؟

جواب

واضح رہے کہ  اونٹ ، گائے ، بھینس کے دو تھن خشک ہو جائیں یا کٹ جائیں تو قربانی جائز نہیں ہے ۔

صورت مسئولہ میں  ایک تھن کٹا ہو نے کی صورت میں  قربانی جائز ہے ۔

فتاوی عالمگیر میں ہے :

"والشطور لا تجزئ وهي من الشاة ما انقطع اللبن عن إحدى ضرعيها، ومن الإبل والبقر ما انقطع اللبن من ضرعيهما؛ لأن لكل واحد منهما أربع أضرع".

(کتاب الاضحیۃ، الباب الخامس فی بیان محل اقامۃ الواجب،299/5،المطبعة الكبرى الأميرية ببولاق مصر)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144312100431

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں