بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 جمادى الاخرى 1446ھ 13 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

بھینسوں کو بوسٹن انجیکشن لگانا اور اس کے کاروبار کا حکم


سوال

بھینسوں کو لگائے جانے والا انجیکشن (بوسٹن) کا کاروبار جائز ہے یا نہیں؟

جواب

حکومت نےبوسٹن انجیکشن پر سخت مضر صحت ہونے کی وجہ سے پابندی لگائی ہوئی ہے، لہذا مضر صحت ہونے اور ملکی قوانین میں ممنوع ہونے کی وجہ سے بھینسوں کو یہ انجیکشن لگانے اور اس کے کاروبار  سے احتراز کرنا چاہیے نیز قانون شکنی کی صورت میں  مال اور عزت کا خطرہ رہتا ہے، اور پکڑے جانے کی صورت میں مالی نقصان کے ساتھ ساتھ سزا  ملنے کا بھی اندیشہ ہوتا ہے،  اور اپنے آپ کو ذلت  کے مواقع سے بچانا شرعاً ضروری ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"وفي ط عن الحموي أن صاحب البحر ذكر ناقلا عن أئمتنا أن طاعة الإمام في غير معصية واجبة فلو أمر بصوم وجب اهـ وقدمنا أن السلطان لو حكم بين الخصمين ينفذ في الأصح وبه يفتى."

(کتاب القضاء،مطلب طاعة الإمام واجبة،ج۵،ص۴۲۲،ط؛سعید)

وفیہ ایضاً:

"لأن طاعة أمر السلطان بمباح واجبة."

(باب المرابحہ والتولیۃ،ج۵،ص۱۶۷،ط؛سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307102000

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں