بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بھینسوں کے باڑہ کی پشت قبلہ کی طرف ہونا اور بھینسوں کا قبلہ رخ پیشاب کرنا


سوال

 میں  نے اپني   بھینسوں کی رهائش   کے لیے ایک برآمدہ بنایا  هے،  جس کا پشت قبلے کی طرف  ہے، جب بھینس پیشاب  وغیرہ کرتی هے تو اس کی پشت قبلے  کی طرف  هوتي هے  تو کیا اس میں بھی گناہ هے یا یہ حکم صرف انسانوں کے ليے هے  کہ  قضائے حاجت کے وقت قبلے  کی طرف نہ منہ کرے  اور  نہ پشت؟

جواب

جانور  احكامِ شرع  كے مكلف نهیں ہیں ،  اور  نه انہیں  اس پر مجبور كيا جاسكتا هے، اگر  جانور  از خود  پیشاب وغیرہ  کرتے ہوئے قبلہ رخ ہوجائے تو  اس کا گناہ اس کے مالک کو نہیں ہوگا، البتہ  قصدًا ، جان بوجھ کر جگہ ہوتے ہوئے ایسا باڑہ نہیں بنانا چاہیے کہ جانور لامحالہ  قبلہ   کی  طرف ہی پیشاب کرے، اس لیے کہ  جانور اگرچہ مکلف نہیں ہے لیکن انسان ضرور مکلف ہے، اس لیے اس کو بہر صورت  قبلہ کے ادب کی رعایت کرنی چاہیے، البتہ جگہ نہ ہو یا کوئی عذر ہو تو مضائقہ نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208200505

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں