بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بہن کا حصہ نہ دینا


سوال

اگر بھائی بہن کو وارثت نہیں دے تو اس صورت میں شوہر اپنی بیوی کو بھائی سےملنے سے روک سکتا ہے جب کہ اس کی ماں بھی بھائی کے گھر میں رہتی ہو؟  کیا بہن کا بھائی کے گھر کھانا پینا حلال ہوگا، کیوں کہ وہ بہن کی وراثت نہیں دیتا؟

جواب

بھائی کا بہن کو وراثت نہ دینا ظلم ہے،   جس کی تلافی اس پر لازم ہے۔ لیکن شوہر کا اپنی بیوی کو ملنے سے روکنا بھی جائز نہیں ہے۔شوہر  پر لازم ہے کہ وہ بیوی کو ماں اور بھائی سے ملنے کی اجازت دے، اور ان کے اس ظلم کا جواب اچھے انداز سے دے۔بہن بھائی کے ہاں جائے تو اس کی خاطر تواضع قبول کرنا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202494

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں