بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بھنگی کے استعمال شدہ برتنوں کا حکم


سوال

بھنگی (خاک روب) کو جس گلاس میں پانی دیں تو کیا وہ گلاس ہمارے استعمال کے قابل رہے گا؟

جواب

واضح رہے کہ انسان کا بدن اور انسان کا جھوٹا پاک ہے، خواہ وہ انسان مسلمان ہو یا غیر مسلم ہو، بھنگی ہو یا کسی دوسرے پیشے والا ہو، لہٰذا  بھنگی کے ہاتھ اگر نجاست سے پاک ہوں اور کھانے یا پینے کی چیز  بھی پاک ہو تو وہ جس برتن کو بھی کھانے یا پینے کے لیے استعمال کرے، وہ برتن دوسرے انسانوں کے لیے بھی بلا کراہت استعمال کے قابل ہے۔ البتہ بھنگی اگر غیر مسلم ہو اور وہ اس برتن کو حرام چیز کے کھانے یا پینے کے لیے استعمال کرے، یا برتن کے استعمال کے وقت اس کے ہاتھ پر کوئی ناپاکی لگی ہوئی ہو تو ایسی صورت میں مسلمان کو چاہیے کہ اس برتن کو استعمال کرنے سے پہلے پاک کرلے۔

صورتِ مسئولہ میں بھنگی کو جس گلاس میں پانی دیا جا رہا ہے، اگر پانی پیتے ہوۓ اس بھنگی کا منہ اور ہاتھ نجاست سے پاک ہوں تو یہ گلاس آپ کے لیے دھوۓ بغیر قابلِ استعمال ہے۔

البحر الرائق میں ہے:

"(قوله: وسؤر الآدمي والفرس وما يؤكل لحمه طاهر) أما الآدمي؛ فلأن لعابه متولد من لحم طاهر، وإنما لا يؤكل لكرامته ولا فرق بين الجنب والطاهر والحائض والنفساء والصغير والكبير والمسلم والكافر والذكر والأنثى كذا ذكر الزيلعي - رحمه الله - يعني أن الكل طاهر طهور من غير كراهة...ويدل على طهارة ‌سؤر ‌الآدمي مطلقا ما رواه مالك من طريق الزهري عن أنس بن مالك «أن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - أتي بلبن قد شيب بماء وعن يمينه أعرابي وعن يساره أبو بكر فشرب ثم أعطى الأعرابي وقال الأيمن فالأيمن» وروى مسلم وغيره «عن عائشة - رضي الله عنها - كنت أشرب وأنا حائض فأناوله النبي - صلى الله عليه وسلم - فيضع فاه على موضع في» ولما أنزل النبي - صلى الله عليه وسلم - بعض المشركين في المسجد ومكنه من المبيت فيه على ما في الصحيحين على أن المراد بقوله تعالى {إنما المشركون نجس} [التوبة: 28] النجاسة في اعتقادهم."

(كتاب الطهارة، طهارة سؤر الآدمي والفرس وما يؤكل لحمه، ج:1، ص:133، ط: دار الكتاب الإسلامي)

الفقہ الاسلإمی و أدلتہ میں ہے:

"سؤر طاهر مطهر بلا كراهة: وهو الذي شرب منه الآدمي...ولا فرق بين أن يكون الآدمي صغيرا أو كبيرا، مسلما أو كافرا، جنبا أو حائضا، إلا أن يشرب الكافر خمرا فينجس فمه، إذا شرب عقب الخمر فورا من إناء، أما لو مكث قدر ما يغسل فمه بلعابه، ثم شرب لا ينجس."

(‌‌القسم الأول: العبادات، ‌‌الباب الأول: الطهارات، ‌‌الفصل الأول: الطهارة، المبحث الخامس: حكم الأسآر والآبار، المطلب الأول :حكم الأسآر، ج:1، ص:281، ط:دار الفكر)

غنیۃ المتملی میں ہے:

"ولو أدخل الكفار أو الصبيان أيديهم لا يتنجس إذا لم يكن على أيديهم نجاسة حقيقة."

(فصل في الحياض، ص:103، ط: دار سعادت)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144411102610

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں