بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بھنگ سے کشید کردہ مادہ ’’سی بی ڈی‘‘(CBD) کا وٹامن میں استعمال کا حکم


سوال

بھنگ سے بنا ہوا ایک مادہ سی بی ڈی ہے، کیا سی بی ڈی وٹامن میں استعمال کرنا جائز ہے؟ کیا وٹامن دوا میں شمار ہوتا ہے؟ جس ماحول میں نشہ آور چیزوں کا استعمال عام ہے وہاں سی بی ڈی سے بنا ہوا وٹامن کی اجازت دینا کیسا ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں بھنگ سے کشید کردہ مادہ  ’’سی بی ڈی‘‘(BDــC) اگر نشہ آور ہو تو عام حالات میں  وٹامن یا کسی بھی دوا میں اس کا  استعمال کرنا جائز نہیں ہے، البتہ اگر مرض اتنا شدید ہو کہ جان جانے یا عضو کے تلف ہونے کا اندیشہ ہو اور مسلمان ماہر طبیب کی تجویز کے مطابق ایسی دوا کے استعمال کے علاوہ علاج کی کوئی دوسری صورت نہ ہو  تو پھر ایسی دوا کے استعمال کرنے کی گنجائش ہوگی۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (4 / 42):

"وبه علم أن المراد الأشربة المائعة، وأن البنج ونحوه من الجامدات إنما يحرم إذا أراد به السكر وهو الكثير منه، دون القليل المراد به التداوي ونحوه كالتطيب بالعنبر وجوزة الطيب، ونظير ذلك ما كان سميًا قتالًا كالمحمودة وهي السقمونيا ونحوها من الأدوية السمية فإن استعمال القليل منها جائز، بخلاف القدر المضر فإنه يحرم".

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144205201360

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں