بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بھائی کو تحفہ میں ملی زمین میں بھائیوں کا مطالبہ کرنا


سوال

 تین بھائی  ہیں، ان کا ایک ہی کاروبار ہے وہ تینوں ان کو سنبھالتے تھے اور ان تینوں کے بیٹے   کوئی  کاروبار نہیں  کرتے تھے،  ان میں سے ایک بھائی  کے بیٹے کو کسی نے تحفے میں زمین دی، پھر اس نے اس زمین کے ساتھ کچھ زمین اور خریدی اپنے درس کے پیسوں کے ساتھ بعد ازاں تینوں بھائیوں کی تقسیم ہوئی ، اب ان میں سے  جس بھائی  کے بیٹے کو کچھ زمین تحفے میں ملی تھی اور کچھ اس نے درس کے پیسوں سے خریدی تھی اس بھائی  کے باقی بیٹوں نے اس ایک پر دعویٰ کیا ہے کہ اس میں ہمارا بھی حصہ ہے جو کہ اس زمین والے کے اپنے بھائی  ہیں  تو کیا اس زمین میں باقی بھائیوں کا حصہ ہے کہ نہیں؟  جبکہ وہ زمین اس ایک بھائی  کو کسی نے تحفہ میں دی تھی بغیر اشتراک کے۔۔۔

جواب

صورت ِ مسئولہ میں جس بھائی کو زمین بغیر اشتراک کے کسی نے تحفے میں دی  تھی وہی اس کا مالک ہے دیگر بھائیوں کا اس زمین میں  حصے کا مطالبہ کرنا شرعا ً جائز نہیں ۔

حدیث میں ہے :

"وعن أبي حرة الرقاشي عن عمه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ألالاتظلموا ألا لا يحل مال امرئ إلا ‌بطيب ‌نفس ‌منه."

(باب الغصب والعاریۃ،الفصل الثانی،ج:۲،ص:۸۸۹،المکتب الاسلامی)

مجلۃ الاحکام العدلیہ میں ہے :

"(المادة 97) : لا يجوز لأحد أن يأخذ مال أحد ‌بلا ‌سبب ‌شرعي."

(المقالۃ الثانیۃ فی بیان القواعد الفقہیۃ،ص:۲۷،نور محمد کتب خانہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144402101440

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں