بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

اپنے بھائی کی سوتیلی بیٹی سے نکاح


سوال

اپنے بھائی کی سوتیلی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے؟ یعنیایک شخص نے ایک ایسی عورت سے شادی کی جو پہلے سے بیوہ تھی اس کی پہلے شوہر سے اولاد تھی جس میں ایک بچی بھی تھی تو کیا اس کے بھائی کا اس بچی سے دادی کرنا جائز ہے؟

جواب

صورت مسؤلہ میں   بھائی کا نکاح دو سرے بھائی کی سوتیلی بیٹی   سے  کرنا شرعاً جائز ہے، بشرط یہ کہ  کوئی اور شرعی ممانعت موجود نہ ہو،  اس لیے کہ ان کا آپس میں  کوئی نسبی تعلق نہیں ہے۔

الفتاوى الهندية  میں ہے:

"(القسم الثاني المحرمات بالصهرية) . وهي أربع فرق: (الأولى) أمهات الزوجات وجداتهن من قبل الأب والأم وإن علون (والثانية) بنات الزوجة وبنات أولادها وإن سفلن بشرط الدخول بالأم، كذا في الحاوي القدسي سواء كانت الابنة في حجره أو لم تكن، كذا في شرح الجامع الصغير لقاضي خان. وأصحابنا ما أقاموا الخلوة مقام الوطء في حرمة البنات هكذا في الذخيرة في نوع ما يستحق به جميع المهر. (والثالثة) حليلة الابن وابن الابن وابن البنت وإن سفلوا دخل بها الابن أم لا. ولا تحرم حليلة الابن المتبنى على الأب المتبني هكذا في محيط السرخسي.
(والرابعة) نساء الآباء والأجداد من جهة الأب أو الأم وإن علوا فهؤلاء محرمات على التأبيد نكاحا ووطئا، كذا في الحاوي القدسي."

  (1/ 274 بیروت )

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144507101157

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں