بھائی کو وراثت میں کب حصہ ملے گا اور کب نہیں؟
میت کا بیٹا، پوتا یا باپ/ دادا ہونے کی صورت میں میت کا بھائی وارث نہیں ہوتا۔ بیٹا / بیٹے، پوتا / پوتے یا باپ / دادا نہ ہوں تو ذوی الفروض کے حصوں کے بعد جو بچ جائے، اس میں بھائی / بھائیوں کا حصہ ہوتا ہے۔
سراجی میں ہے:
يرجحون بقرب الدرجة، أعني أولاهم بالميراث جزء الميت أي البنون ثم بنوهم وإن سفلوا، ثم أصله أي الأب ثم الجد أي أب الأب وإن علا، ثم جزء أبيه أي الإخوة۔۔۔الخ(ص 36، بشرى)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144201200940
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن