امام نے بغیر غلطی کے سجدہ سہو کیا تو نماز ہو گی یا نہیں؟ رہ نمائی فرمائیں
صورت مسئولہ میں اگر کسی پر سجدۂ سہو واجب نہ ہو اور محض شک و شبہ کی وجہ سے سجدہ سہو نہیں کرنا چاہیے۔ تاہم اگر غلطی سے سجدہ سہو کرلیا تو نماز ہوگئی، دوبارہ پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے۔
خلاصة الفتاوى" میں ہے:
"إذا ظنّ الإمام أنّه عليه سهواً فسجد للسهو وتابعه المسبوق في ذلك، ثمّ علم أنّ الامام لم يكن عليه سهو، فيه روايتان ... وقال الإمام أبو حفص الكبير: لايفسد، والصدر الشهيد أخذ به في واقعاته، وإن لم يعلم الإمام أنّ ليس عليه سهو لم يفسد صلاة المسبوق عندهم جميعاً".
(ج: 1، ص: 163)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144407100683
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن