کیا بے نمازی کے ساتھ قربانی کا حصہ رکھنے سے قربانی ہوجائے گی ؟
بے نمازی کے ساتھ قربانی میں شریک ہونےسے بھی سب کی قربانی ہو جائے گی۔
رد المحتار میں ہے:
"وشرعا (ذبح حيوان مخصوص بنية القربة في وقت مخصوص. وشرائطها: الإسلام والإقامة واليسار الذي يتعلق به) وجوب (صدقة الفطر) كما مر (لا الذكورة فتجب على الأنثى) خانية (وسببها الوقت) وهو أيام النحر."
(كتاب الأضحية، ج: 6 ص: 312 ط: سعید)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144411101527
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن