بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیع کی لغوی اصطلاحی تعریف اور ارکان


سوال

بیع کی لغوی و اصطلاحی تعریف اور ارکان بیان کیجئے اور کن الفاظ سے بیع منعقد ہوتی ہے؟

جواب

لفظ بیع لغت میں باب ضرب سے اس کے معنی ہیں بیچنا فروخت کرنا وغیرہ اور اصطلاح میں اس کے معنی ہیں :ایک مال کا دوسرے مال کے عوض رضامندی کے ساتھ تبادلہ کرنا۔

بیع کے دو ارکان ہیں:ایک ایجاب اور قبول اور ایجاب او ر قبول کے الفاظ یہ ہیں :مثلا کوئی کہ میں نے یہ چیز اتنے کی بیچی اور دوسرا کہے کہ میں نے اتنے کی خریدی

اور دوسرا تعاطی یعنی لینا دینا۔اور بیع تعاطی کے لیے الفاظ کہنا ضروری نہیں ہے ۔اور ایجاب اور قبول یا تعاطی سے بیع منعقد ہوجاتی ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"أما تعريفه فمبادلة المال بالمال بالتراضي كذا في الكافي وأما ركنه فنوعان أحدهما الإيجاب والقبول والثاني التعاطي وهو الأخذ والإعطاء كذا في محيط السرخسي."

(کتاب البیوع ، الباب الاول فی تعریف البیع و رکنه و شرطه و حکمه و انواعه جلد ۳ ص: ۲ ط: دارالفکر)

فتح القدیر میں ہے:

"قال (البيع ينعقد بالإيجاب والقبول إذا كانا بلفظي الماضي) مثل أن يقول أحدهما بعت والآخر اشتريت."

(کتاب البیوع جلد ۶ ص: ۲۴۸ ، ۲۴۹ط: دارالفکر)

فقط و اللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144403100660

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں