بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 ربیع الاول 1446ھ 13 ستمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

بے وضو موبائل میں قرآن دیکھ کر پڑھنے کا حکم


سوال

بے وضو موبائل میں قرآن پڑھنا کیسا ہے؟

جواب

بہتر یہ ہے کہ قرآن کریم با وضو پڑھا جائے، تاہم بے وضو  بغیر اسکرین کو ہاتھ لگائے  موبائل میں قرآن دیکھ کر  پڑھنے کی اجازت ہے،  البتہ اسکرین پر جہاں آیات لکھی ہوئی ہیں  اس جگہ کو    ہاتھ لگانے کی اجازت نہیں۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(و) يحرم (به) أي بالأكبر (وبالأصغر) مس مصحف: أي ما فيه آية كدرهم وجدار، وهل مس نحو التوراة كذلك؟ ظاهر كلامهم لا (إلا بغلاف متجاف) غير مشرز أو بصرة به يفتى، وحل قلبه بعود.

(قوله: أي ما فيه آية إلخ) أي المراد مطلق ما كتب فيه قرآن مجازا، من إطلاق اسم الكل على الجزء، أو من باب الإطلاق والتقييد. قال ح: لكن لا يحرم في غير المصحف إلا بالمكتوب: ‌أي ‌موضع ‌الكتابة."

(کتاب الطہارت، سنن الغسل، ج:1، ص:173، ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144409100550

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں