میری بہونے میرے بیٹےکی وفات کے بعددوسری جگہ شادی کی ،ایسی صورت میں کیاوہ بیٹے کی وراثت میں حصہ دارہے گی؟
واضح رہے کہ شرعی نقطہ نظرسےبیوہ عورت جب عدت کے بعددوسرے شخص سے نکاح کرلےتو اس کی وجہ سےبیوہ اپنے مرحوم شوہرکی وراثت سے محروم نہیں ہوتی ، کیوں کہ نکاح ِ جدیدموانع ِ ارث میں سے نہیں ہے۔لہذاسائلہ کی بہوکادوسری شادی کرنے کی وجہ سے مرحوم بیٹے کی وراثت میں سےاس کا حصہ ختم نہیں ہوا۔
السراجی فی المیراث میں ہے:
" المانع من الارث اربعة : الرق ... و القتل واختلاف الدينيين واختلاف الدارين۔"
(السراجي في الميراث، فصل في الموانع ، ص : 5ط: الميزان ، لاهور)
فقط والله اعلم
فتوی نمبر : 144306100851
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن