بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوہ کی عدت کتنی ہے؟


سوال

بیوہ کی عدت کتنی ہے16جنوری کو شوہرکاانتقال ہواتھا ،اب عدت کب ختم ہوگی؟

جواب

واضح رہے کہ اگر کسی عورت کے شوہر کااسلامی مہینے کی پہلی تاریخ کوانتقال ہوجائےتواس کی عدت(اسلامی مہینوں کے اعتبارسے)چارماہ دس دن ہوتی ہے(خواہ مہینہ 30 دن کاہو یا29دن کاہو) اور اگر شوہر کاانتقال اسلامی مہینے کے درمیان میں ہو جائے(یعنی مہینے کی پہلی تاریخ کو نہ ہو)تو پھرعدت 130دن ہوتی ہے۔ 

لہذا جب شوہر کا انتقال 16 جنوری کو ہوا ہے تو اس اعتبار سے 130 دن 25 مئی کو مکمل ہوں گے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144410101233

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں