بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوہ، غریب عورت کے بینک اکاونٹ میں 3 لاکھ روپے ہوں تو قربانی کا حکم


سوال

ایک عورت بیوہ  اور غریب ہے اور اس کے پاس 3  لاکھ روپے نقد کی صورت میں بینک میں محفوظ ہیں،  اس کے علاوہ اس کے پاس کچھ نہیں،  اس پر قربانی واجب ہے یا نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں  جس بیوہ کی ملکیت میں 3  لاکھ روپے موجود ہیں وہ صاحبِ نصاب ہے، اگر عید الاضحٰی کے ایام میں بھی وہ صاحبِ نصاب رہی تو  مذکورہ عورت پر قربانی کرنا لازم  ہوگا۔ البتہ اگر عید الاضحٰی کے ایام تک جو رقم ضروری اخراجات میں خرج ہوگئی یا اس وقت تک کوئی واجب الادا قرض ہو تو اسے منہا کرکے دیکھا جائے گا کہ موجودہ رقم اور اس عورت کی ملکیت میں موجود ضرورت و استعمال سے زائد سامان کی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کے برابر یا اس سے زیادہ ہے تو اس پر قربانی واجب ہوگی۔

"فتاوی شامی" میں ہے:

''وشرائطها: الإسلام و الإقامة و اليسار، (و اليسار بأن ملك مائتي درهم أو عرضاً يساويها...'' الخ

(كتاب الأضحية، ٦/ ٣١٢، ط: سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211201622

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں