والد مرحوم کے ترکہ میں بیوہ اور بیٹے بیٹیوں کا کیا حصہ ہوتا ہے؟
صورتِ مسئولہ میں مرحوم کے ترکہ منقولہ و غیر منقولہ کے آٹھویں حصہ کی حق دار اس کی بیوہ ہوگی، جب کہ بقیہ ترکہ ایک اور آدھے کے تناسب سے بیٹے اور بیٹیوں میں تقسیم کیا جائے گا۔
مکمل شرعی تقسیم معلوم کرنا اگر مطلوب ہو تو بیٹے اور بیٹیوں کی مکمل تفصیل لکھ کر سوال دوبارہ ارسال کردیا جائے، نیز اگر مرحوم کے والدین حیات ہیں تو سوال میں اس کی وضاحت بھی کردیجیے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144211201042
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن