بیوہ پانچ لڑکےاور دو لڑکیوں میں ترکہ کی تقسیم کیسے ہوگی؟ جب کہ رقم بیالیس لاکھ روپے ہے!
صورتِ مسئولہ میں مرحوم کے کل ترکہ منقولہ و غیر منقولہ کو 96 حصوں میں تقسیم کرکے 12 حصے بیوہ کو، 14 حصے ہر ایک بیٹے کو اور 7 حصے ہر ایک بیٹی کو ملیں گے۔
یعنی 4200000 روپے میں سے 525,000 روپے بیوہ کو،612,500 روپے ہر ایک بیٹے کو، اور306,250 روپے ہر ایک بیٹی کو ملیں گے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144209200296
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن