ایک شخص فوت ہوگیا، اس نے میراث میں 95 لا کھ روپے مالیت کے دو مکان اور ایک گاڑی چھوڑی ہے، اس کے 3 بیٹے ، 4 بیٹیاں اور ایک بیوہ ہے، مذکورہ میراث کس طرح تقسیم ہو گی؟
صورتِ مسئولہ میں مرحوم کی جائیداد کی تقسیم کا طریقہ یہ ہے کہ اولاً مرحوم کی جائیداد میں اُس کے تجہیز و تکفین کے اخراجات اور اگر کوئی قرض ہو تو اس کو ادا کیا جائے، اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو اس کو ایک تہائی میں سے نافذ کیا جائے، اس کے بعد مرحوم کی کل جائیداد کو 80 حصوں میں تقسیم کر کے 10 حصے مرحوم کی بیوہ کو، 14 حصے ہر ایک بیٹے کو اور 7 حصے مرحوم کی ہر ایک بیٹی کو ملیں گے۔
یعنی 95 لاکھ روپے میں سے 1187500 روپے مرحوم کی بیوہ کو، 1662500 روپے ہر ایک بیٹے کو اور 831250 روپے مرحوم کی ہر ایک بیٹی کو ملیں گے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144205200726
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن