بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کے خلع لینے کے بعد بیوی کے عدت کے دوران شوہر کا اپنی سالی سے نکاح کا حکم


سوال

 میری خلع 2ستمبر 2021ءکو کورٹ کے ذریعے ہوئی اور 24ستمبر 2021 کو میری سگی بہن سے میرے سابقہ شوہر نے نکاح کرلیا ،برائے مہربائی مجھے بتائیں یہ نکاح جائز  ہے یا  حرام ؟کیوں کہ میری عدت کے دوران میری سگی بہن سے نکاح کیاہے۔

جواب

واضح رہے کہ جس طرح  شوہر کے لیے اپنی منکوحہ  (جب تک نکاح میں ہے)کی بہن سے نکاح کرنا حرام ہے، اسی طرح دورانِ عدت اپنی مطلقہ بیوی کی بہن    سے نکاح کرنا بھی حرام ہے؛لہذا صورت مسئولہ میں سائلہ کے  سابقہ شوہر نےسائلہ کے خلع لینے کے بعد ان کی عدت مکمل ہونے سے پہلے پہلے اپنی سالی سے جو نکاح کیا ہے ،یہ نکاح شرعاً منعقد نہیں ہوا، دوبارہ نکاح کرنا ضروری ہے۔ 

ہدایہ میں ہے:

" وإذا طلق امرأته طلاقا بائنا أو رجعيا لم يجز له أن يتزوج بأختها حتى تنقضي عدتها".

(كتاب النکاح،فصل فی بیان المحرمات،ج:1،ص:188،ط:داراحیاء التراث العربی)

فتاوٰی شامی میں ہے:

"(و) حرم ( الجمع ) بين المحارم (نكاحا) أي عقدا صحيحا (وعدة ولو من طلاق بائن و) حرم الجمع (وطأ بملك يمين بين امرأتين أيتهما فرضت ذكرا لم تحل للأخرى)".

(کتاب النکاح،فصل فی المحرمات،ج:3،ص:38،ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308102089

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں