بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کی اقتدا میں شوہر کا نماز ادا کرنا


سوال

 میاں (شوہر) نے قرآن نہیں پڑھا ہوا اور بیوی قرآن پڑھ سکتی ہے تو وہ جماعت کر سکتی  ہے؟

جواب

فرض نماز ہو یا نفل ،عورت ، مردوں کے لیے امام نہیں بن سکتی یعنی عورت  کی اقتدا  میں مرد کی نماز ادا نہیں ہوگی، لہذا بیوی کی اقتدا میں شوہر کا نماز ادا کرنا جائز نہیں ہے، اس سے شوہر کی نماز نہیں ہوگی۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 565):
"(و) يكره تحريمًا (جماعة النساء) ولو التراويح في غير صلاة جنازة (لأنها لم تشرع مكررة)، فلو انفردن تفوتهن بفراغ إحداهن؛ ولو أمت فيها رجالاً لاتعاد؛ لسقوط الفرض بصلاتها

(قوله بصلاتها) قيد به لأن الرجال لم تنعقد صلاتهم ح". فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144108201602

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں