بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایام کے دوران بیوی سے تسکین شہوت کے لیے تدبیر کرنا


سوال

کیا حالتِ حیض میں انزال کے لیے بیوی کے پستان استعمال کر سکتے ہیں?

جواب

حالتِ  حیض میں بیوی کی ناف سے لے کر اس کے گھٹنوں تک کے حصہ کے علاوہ باقی تمام جسم سے کپڑے یا بغیر کپڑے کے فائدہ حاصل کرنا جائز ہے، اور ناف سے لے کر گھٹنے کے درمیانی حصے سے موٹے کپڑے کے ساتھ (دخول کے بغیر) تسکینِ شہوت کی اجازت ہے؛ لہٰذا اگر اس حالت میں شوہر بیوی کے پستان سے  تسکینِ شہوت کی تدبیر کرتا ہے تو اس کی گنجائش ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110201248

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں