بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کا شوہر سے لڑنے کا حکم


سوال

عورت کا شوہر سے لڑنے کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد کیا ہے؟

جواب

از  روئے شرع ایک عام مسلمان سے بھی بلاوجہ لڑنا جائز  نہیں ہے، لہٰذا شوہر سے لڑنا بدرجہ اولیٰ ناجائز ہوگا، قرآن وحدیث میں جابجا بیوی کو شوہر کی اطاعت کا حکم دیا گیا ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے کہ اگر میں کسی کو سجدے کا حکم دیتا تو بیوی کو حکم دیتا کہ وہ شوہر کو سجدہ کرے۔

باقی اگر سائل کا منشاء کچھ اور ہو تو وضاحت کرکے مسئلہ معلوم کرلیاجائے۔

سنن النسائي میں ہے:

"عن عبد الله، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: سباب المسلم فسوق، وقتاله كفر."

(قتال المسلم، رقم الحدیث:4109، ج:7، ص:122، ط:المکتبۃالمطبوعات الاسلامیۃ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307100764

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں