بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کا شوہر کی اقتدا میں نماز ادا کرنا


سوال

 کیا شوہر کی اقتدا  میں بیوی نماز پڑھ سکتی  ہے جب کہ کوئی اور مقتدی نہ ہو دونوں اکیلےہوں؟

جواب

بیوی شوہر کی اقتدا  میں جماعت سے نماز پڑھ سکتی ہے اور   اس  صورت میں  بیوی کے قدموں کا   شوہرکے قدموں  سے پیچھے  ہونا  ضروری ہے۔

فتاوی شامی میں ہے :

"المرأة إذا صلت ‌مع ‌زوجها في البيت، إن كان قدمها بحذاء قدم الزوج لا تجوز صلاتهما بالجماعة، وإن كان قدماها خلف قدم الزوج إلا أنها طويلة تقع رأس المرأة في السجود قبل رأس الزوج جازت صلاتهما لأن العبرة للقدم".

(کتاب الصلاۃ،باب الامامۃ،ج:1،ص:572،سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144507102163

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں