بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 ربیع الثانی 1446ھ 15 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کا شوہر کی اجازت کے بغیر اپنے والدین کے لیے کھانا لے کر جانا


سوال

ميں كبھى كبھار گھرميں جو پکاتى هوں سالن يا ميٹھا، امى ابو كے  لے  جاتى هوں، كبھى شوهر كو بتاتى هوں اور كبھى نهیں، اس کا حکم کیا ہے؟

جواب

بیوی کے لیے اپنے شوہر کی صراحتًا یا دلالۃً اجازت کی بغیر اس کا مال  خرچ کرنے کی اجازت نہیں ہے، لہٰذا بیوی کے لیے شوہر کی اجازت کے بغیر اپنے والدین کے لیے کھانا وغیرہ لے کر جانے کی اجازت نہیں ہے ،البتہ  اگر شوہر نے بیوی کو   اپنے والدین کو کھانا وغیرہ دینے کا اختیار دیا ہو یا  اتنی معمولی مقدار ہو کہ اگر شوہر کو معلوم ہو تو اسے گراں نہ گزرے اور  شوہر نے  صراحتًا منع بھی نہ کیا ہو  تو   یہ  درست  ہے۔

وفي مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح :

"عن عائشة قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إذا أنفقت المرأة من طعام بيتها غير مفسدة كان أجرها بما أنفقت، ولزوجها أجره بما كسب، وللخازن مثل ذلك، لا ينقص بعضهم أجر بعض شيئا ". متفق عليه.

وهذا محمول على إذن الزوج لها بذلك صريحًا أو دلالةً، وقيل: هذا جار على عادة أهل الحجاز، فإن عاداتهم أن يأذنوا لزوجاتهم وخدمهم بأن يضيفوا الأضياف، ويطعموا السائل والمسكين والجيران، فحرض رسول الله صلى الله عليه وسلم أمته على هذه العادة الحسنة، والخصلة المستحسنة."

(4/ 1357ط:دار الفكر، بيروت - لبنان)

وفي عمدة القاري شرح صحيح البخاري:

"اختلف الناس في تأويل هذا الحديث، فقال بعضهم: هذا على مذهب الناس بالحجاز، وبغيرها من البلدان: إن رب البيت قد يأذن لأهله وعياله وللخادم في الإنفاق بما يكون في البيت من طعام أو أدام، ويطلق أمرهم فيه إذا حضره السائل ونزل الضيف، وحضهم رسول الله صلى الله عليه وسلم على لزوم هذه العادة ووعدهم الثواب عليه، وقيل: هذا في اليسير الذي لا يؤثر نقصانه ولا يظهر، وقيل: هذا إذا علم منه أنه لايكره العطاء فيعطي ما لم يجحف، وهذا معنى قوله: غير مفسدة."

(8/ 292 دار إحياء التراث العربي - بيروت)

فقط والله  اعلم


فتوی نمبر : 144111201452

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں