بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 جمادى الاخرى 1446ھ 13 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کا شوہر کے سامنے پینٹ یا تنگ لباس وغیرہ پہننا


سوال

اگر مرد اپنی بیوی کو گھر کی چاردیواری میں نیکر ، پینٹ ، تنگ لباس جس سے جسم نمایاں ہو یا ہاف بازو شرٹ وغیرہ پہننےکے لیے کہے اور گھر میں ان دونوں کے علاوہ کوئی نہ ہو تو عورت کیا کرے؟ کیا اپنے شوہر کی خواہش پوری کرے یا نہ کرے؟

جواب

اپنے شوہر کے  سامنے جب میاں بیوی کے علاوہ کوئی اور  وہاں موجود نہ ہو، اور کسی اور کے دیکھنے کا امکان بھی نہ ہو، عورت ہر طرح کا لباس پہن سکتی ہے،بشرطیکہ نیت شوہر کو خوش کرنے کی ہو، کفار،  فساق اور فجار عورتوں  کی مشابہت  یا مردانہ وضع کی مشابہت مقصود نہ ہو،مرد کی یہ خواہش قابلِ اصلاح ہے۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

'(وينظر الرجل ۔۔۔ من عرسه وأمته الحلال) ۔۔۔ (إلى فرجها) بشهوة وغيرها۔

 (قوله: ومن عرسه وأمته) فينظر الرجل منهما وبالعكس إلى جميع البدن من الفرق إلى القدم ولو عن شهوة، لأن النظر دون الوطء الحلال، قهستاني.'

(كتاب الحظر والإباحة،فصل في النظر والمس،  6/ 364 ، ط: سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144503101325

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں