بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کا دودھ پینے کا حکم


سوال

ہم بستری کے دوران بیوی کا دودھ پیناجائز ہے؟

جواب

بصورتِ مسئولہ شوہر کےلیے دل لگی کے دوران اپنی بیوی کے پستان چھونے کی طرح منہ میں لینےکی تواجازت ہے، لیکن بیوی کا دودھ پینا حرام ہے، اس وجہ سے کہ دودھ عورت کےبدن کا جزء ہے، اوراجزائے انسانی کا استعمال شرعاً جائز نہیں ہے، البتہ دودھ پینے سے  حرمت ثابت نہیں ہوتی۔ 

فتاوی شامی میں ہے:

"(مص من ثدي آدمية) ولو بكرا أو ميتة أو آيسة، وألحق بالمص الوجور والسعوط (في وقت مخصوص) هو (حولان ونصف عنده وحولان) فقط (عندهما وهو الأصح) ولو بعد الفطام محرم وعليه الفتوى،.... لأنه جزء آدمي والانتفاع به لغير ضرورة حرام على الصحيح شرح الوهبانية".

(كتاب الرضاع، ج:3، ص:209/10/211، ط:ايج ايم سعيد)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144203200695

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں