بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 جُمادى الأولى 1446ھ 02 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کوکہنا کہ ”تم مجھ پررن طلاق ہو‘‘


سوال

میراشوہرآئس کانشہ کرتے ہیں،میں جائے نماز پر بیٹھی ہوئی تھی تومیرے شوہرکمرے میں آئےاورپوچھا کہ بہن کے اکاونٹ میں پیسے آئے ہیں یانہیں،میں نے کہا کہ مجھے پتہ نہیں،میرے شوہر نے کہا کہ تم مجھے نہیں بتارہی ہو”میں تمھیں طلاق دیتاہوں “۔

اسی طرح ایک اور بار یہ مسئلہ  پیش آیا کہ میرا شوہر کسی اورلڑکی میں دلچسپی لے رہے تھے تومیں نے اس لڑکی کومیسج کرکے برابلاکہا،اس بات پر میرے شوہر کو غصہ آگیااورکہا کہ تم نے گھروالوں کویہ بات کیوں بتائی اورمجھے مارااورکہاکہ ”میں تمھیں طلاق دیتاہوں،اوراب کسی اور مسئلہ کی وجہ سے مجھے کہا کہ”تم مجھ پر رن طلاق ہو“۔اب شرعاًکیاحکم ہے؟ واضح رہے کہ سمجھ بوجھ کی صلاحیت ختم ہوچکی ہے۔

جواب

صورتِ  مسئولہ میں جب سائلہ کے شوہرنے نشہ کی حالت میں اپنی بیوی کودودفعہ یہ الفاظ کہےکہ”میں تمھیں طلاق دیتاہوں“اورایک بار یہ کہاکہ ”تم مجھ پر رن  طلاق ہو“توان الفاظ سے بیوی  پرتینوں طلاقیں واقع ہوچکی ہیں،بیوی اپنے شوہرپرحرمت مغلظہ کے ساتھ حرام ہوچکی ہے، نکاح ختم ہوچکا ہے،اب رجوع کی یادوبارہ نکاح کی گنجائش نہیں ، عورت عدت (تین ماہواریاں، اگر حمل نہ ہو، حمل ہو تو بچے کی پیدائش تک) گزار کر دوسری جگہ نکاح کے لئے آزاد ہوگی۔واضح رہے کہ نشہ کی حالت میں   طلاق دینے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے۔

فتای ہندیہ میں ہے:

"وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة وثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها كذا في الهداية".

(كتاب الطلاق، فصل فيما تحل به المطلقة وما يتصل به، ج:1، ص:473، ط:دارالفكر)

ايضاً:

"وطلاق السكران واقع إذا سكر من الخمر أو النبيذ. وهو مذهب أصحابنا رحمهم الله تعالى كذا في المحيط۔۔۔ومن سكر من البنج يقع طلاقه ويحد لفشو هذا الفعل بين الناس وعليه الفتوى في زماننا كذا في جواهر الأخلاطي".

(كتاب الطلاق، فصل فيمن يقع طلاقه وفيمن لا يقع طلاقه، ج:1، ص:353، ط:دارالفكر)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144510100862

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں