بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوہ دو بیٹے چار بیٹیوں میں ترکہ کی تقسیم


سوال

کل مالیت جایئداد 3کروڑ 30 لاکھ هے،  ان میں سے ماں کا،  دوبیٹوں کا اور چار بیٹیوں کا کتنا حصہ بنے گا؟

جواب

بصورتِ  مسئولہ مرحوم کی کل منقولہ وغیر منقولہ جائیداد کو  64 حصوں میں تقسیم کرکے 8  حصے مرحوم کی بیوہ کو،14،14 حصے ہر ایک بیٹے کو، 7،7 حصے ہر ایک بیٹی کو ملیں گے، یعنی 3 کروڑ 30 لاکھ میں سے  اکتالیس لاکھ پچیس ہزار (4125000)روپے مرحوم کی بیوہ کو،بہتر لاکھ اٹھارہ ہزار سات سو پچاس (7218750)روپے ہر ایک بیٹے کو،چھتیس لاکھ نو ہزار تین سو پچھتر(3609375) روپے ہر ایک بیٹی کو ملیں گے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112200896

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں