خاوند فوت ہوگیا ہے اور اس کی بیوی اور سات سال کی بیٹی ہے، ان کے علاوہ اور کون کون وارث ہے؟
صورتِ مسئولہ میں مرحوم شوہر کے ترکہ میں سے آٹھواں حصہ بیوہ کو اور ترکہ کا نصف (آدھا) بیٹی کو ملے گا، باقی ترکہ دیگر شرعی ورثاء میں تقسیم ہوگا۔
دیگر ورثاء والدین ، دادا، دادی، بھائی، بہن، بھیتجے، چچا وغیرہ ہوسکتے ہیں، لیکن اس کا حتمی جواب معلوم کرنے کے لیے ان ورثاء کی تفصیل معلوم ہونا ضروری ہے، اس لیے ورثاء کی مکمل تفصیل بتاکر حتمی جواب معلوم کیا جاسکتا ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144206200708
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن