بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

بیٹے کا نام ’’محمّد خُبیب‘‘ یا ’’محمّد سُدَیس‘‘ رکھنا


سوال

میرا نام محمد اویس ہے ، بیٹے کا نام ’’محمد سُدیس ‘‘یا’’ محمد خُبیب ‘‘رکھنا کیسا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ جن صحابہ کرام کے نام حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تبدیل نہیں کیے ،ان کے معنی کو دیکھے بغیر  وہ نام رکھنا جائز ہے ،اور نام کے شروع میں برکت کے لیے’’ محمد‘‘ نام رکھنا بھی جائزہے۔

’سُدَيْس‘‘: صحابی کا نام ہے۔

’’خُبیب‘‘:یہ بھی صحابی کا نام  ہے۔

لہٰذا  سائل اپنے بیٹے کانام ’’محمد سُدیس‘‘یا محمد خُبیب‘‘میں سے کوئی بھی رکھ سکتاہے۔ 

"الإصابة في تمييز الصحابة"میں ہے:

"سديس العدوي له إدراك قال أبو بكر بن أبي شيبة حدثنا مرحوم بن عبد العزيز عن أبيه عن سديس العدوي قال غزونا الأبلة فظفرنا بهم ثم انتهينا إلى الأهواز فظفرنا بهم و سبينا كثيرًا فوقعنا على النساء فكتب أميرنا إلى عمر فذكر قصته ولعله شويس الآتي في المعجمة فليحرر."

(مادة:حرف السين المهملة،السين بعدها الدال،ج:3،ص:208،ط:دار الكتب العلمية)

وفيه أيضا:

"خبيب بن عدي: بن مالك بن عامر بن مجدعة بن جحجبي بن عوف بن كلفة ابن عوف بن عمرو بن عوف بن مالك بن الأوس الأنصاريّ الأوسيّ. شهد بدرا واستشهد في عهد النبيّ صلّى اللَّه عليه وسلّم. وفي الصّحيح عن أبي هريرة، قال: بعث رسول اللَّه صلّى اللَّه عليه وسلّم عشرة رهط عينا وأمّر عليهم عاصم بن ثابت بن أبي الأقلح، فذكر الحديث، وفيه: «فانطلقوا- أي المشركون- بخبيب بن عدي وزيد بن الدّثنة حتى باعوهما بمكّة، فاشترى بنو الحارث بن عامر بن نوفل خبيبا، وكان هو الّذي قتل الحارث بن عامر يوم بدر، فذكر الحديث بطوله، وفيه قصة «1» قتله وقوله:

ولست أبالي حين أقتل مسلما … على أيّ جنب كان في اللَّه مصرعي".

(مادة: الخاء بعدها الباء،ج:2،ص:226،ط:دار الكتب العلمية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144402100145

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں