بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 ربیع الاول 1446ھ 10 ستمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

بیٹی کی ولادت کے بعد چالیس دن سے پہلے پیلے رنگ کا دھبہ لگنے کی صورت میں نفاس کا حکم


سوال

 الحمد للہ  میری بیٹی پیدا ہوئی  ہے، ایک مہینہ پہلے میری بیگم کو خون آنا بند ہے، لیکن صرف وہ ٹیشو رکھتی ہے اور اس پر ہلکا پیلا رنگ کا نشان ہوتا ہے  زیادہ گیلا بھی نہیں ہوتا، بس ہلکا گیلا ہوتا ہے۔ کیا یہ نفاس ہے ابھی چالیس دن پورے نہیں  ہوئے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اگر بیٹی  کی  ولادت کے بعد چالیس دن سے پہلے پہلے  پیڈ یا گدی يا ٹشو  وغیرہ پر پیلے رنگ کا دھبہ لگتا ہو تو وہ نفاس کا خون ہی شمار ہوگا، جب تک خالص سفیدی نہ آجائے،  اگر یہ پیلا رنگ کا دھبہ آنا چالیس دن کے بعد بھی جاری رہے تو پھر دو صورتیں ہیں:

1- آپ  کی  اہلیہ  کے  یہاں  پہلے  بچے  کی  ولادت ہوئی ہے تو چالیس دن نفاس کے ہوں گے اور باقی دن بیماری کے خون کے شمار ہوں گے۔

2- اس  سے پہلے بھی کوئی اولاد ہے تو  پچھلی  ولادت  میں جتنے دن نفاس  کی عادت تھی  اتنے دن نفاس شمار ہوں گے ، اور باقی دن بیماری کے خون کے شمار ہوں گے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 288):

"(و ما تراه) من لون ككدرة و تربية (في مدته) المعتادة (سوى بياض خالص) قيل: هو شيء يشبه الخيط الأبيض. 

(قوله: ككدرة و تربية) اعلم أن ألوان الدماء ستة: هذان و السواد و الحمرة و الصفرة و الخضرة."

الفتاوى الهندية (1/ 37):

"أقلّ النفاس ما يوجد و لو ساعةً، و عليه الفتوى، و أكثره أربعون، كذا في السراجية. و إن زاد الدم على الأربعين فالأربعون في المبتدأة و المعروفة في المعتادة نفاس، هكذا في المحيط."

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144201200939

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں