بیٹی کی ملکیت میں دیے گئے مکان پر اختیار شوہر یا سسرال کا ہو سکتا ہے؟
والدین نے جو مکان اپنی بیٹی کو مالک بنا کر دیا ہے، وہ مکان بیٹی ہی کی ملکیت ہوگا، بیٹی کی زندگی میں اس مکان میں اس کے شوہر یا اس کے سسرال والوں کا کوئی حق یا اختیارنہیں ہے۔ ’’مجلۃ الاحکام العدلیة‘‘ میں ہے:
’’کل یتصرف في ملکه کیفما شاء، لکن إذا تعلق حقّ الغیر به فیمنع المالك من تصرفه علی وجه الاستقلال‘‘.
(ج:1/ص:230)
فقط و الله أعلم
فتوی نمبر : 144203200408
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن