بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 جمادى الاخرى 1446ھ 08 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

بیٹی کا نام نیمل رکھنا


سوال

میری بیٹی کا نام "نیمل"  ہے، اس کے معنی ’’اللہ کی طرف سے عطا کیا گیا خوب صورت تحفہ‘‘ ہیں۔  کیا یہ نام درست ہے ؟

جواب

نیمل کا لفظ اردو، عربی اور فارسی کسی لغت میں نہیں مل سکا، کسی اور زبان کا لفظ ہو تو ہمیں اس کا علم نہیں ہے۔

البتہ عربی میں "نمل" (نَمَل: Namal) کا لفظ بطورِ مصدر استعمال ہوتاہے، اس کا معنٰی ہے: کسی چیز یا جگہ کا چیونٹیوں والا ہونا/ چیونٹیوں کی کثرت ہونا/ پاؤں کا سن ہوجانا/ نتھنے میں ایسی گدگی کا احساس جیسے جسم پر چیونٹی چلنے سے گدگی سے ہوتی ہے۔ یہ نام (نَمَل) رکھنا مناسب نہیں ہے۔

بہرصورت "نیمل" کے بجائے کسی صحابیہ رضی اللہ عنہا کے نام پر نام رکھنا بہتر ہو گا۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206201520

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں