بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ہالہ مریم کا رومن میں صحیح تلفظ کیا ہے؟


سوال

 ـ الحمدللہ ،اللہ تعالی نے بیٹی کی شکل میں مُجھے ایک پیارا ساتحفہ عنایت کیا ہے، ـ میں نے صحابیات -رضی اللہ عنھن- کے ناموں میں سے" ہالہ مریم" نام رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ـ مُجھے یہ جاننا ہے کہ ہالہ مریم نام کو انگریزی رومن میں صحیح کس طریقے سے لکھا  جائے گا؟

جواب

ہالہ مریم کا  رومن میں صحیح تلفظ  یہ ہے:Halah Maryam/  Haalah Maryam

البتہ "ہالہ مریم" مجموعی طور پر کسی صحابیہ کا نام نہیں ہے، بلکہ "ہالہ" الگ صحابیہ کا نام ہے اور "مریم" الگ صحابیہ کا نام ہے۔

في معرفة الصحابة لأبي نعيم:

"هالة بنت خويلد بن أسد أخت خديجة زوج النبي صلى الله عليه وسلم، ذكرها في حديث عائشة رضي الله عنهن،عن عائشة، قالت: استأذنت هالة بنت خويلد أخت خديجة على رسول الله صلى الله عليه وسلم، فعرف استئذان خديجة فارتاع لذلك، فقال: «اللهم هالة» فغرت، فقلت: ما تذكر من عجوز من عجائز قريش حمراء الشدقين هلكت في الدهر، قد أبدلك الله خيرا منها. "

(معرفة الصحابة لأبي نعيم،ج:6،ص:3463،ط:دار الوطن للنشر، الرياض)

في أسد الغابة:

"مريم بنت إياس الأنصارية مدنية روى عنها عمرو بن يحيى المازني.۔۔۔۔مريم المغالية امرأة ثابت بن قيس بن شماس.روى يونس بن بكير، عن ابن إسحاق، عن عبادة بن الوليد بن عبادة بن الصامت، عن الربيع بنت معوذ، " أنها اختلعت من زوجها، فأمرها عثمان أن تبرئ رحمها بحيضة واحدة، قالت الربيع: وإنما أخذ ذلك عثمان رضي الله عنه من قول رسول الله صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لمريم المغالية حين افتدت من زوجها."

(اسد الغابة،ج:7،ص:255،ط:دار الكتب العلمية)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144406100648

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں