بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

بیٹی کا منال نام رکھنا


سوال

 میں اپنی بیٹی کا نام منال رکھنا چاہ رہی ہوں ، کیا یہ نام رکھنا درست ہے یا نہیں؟ اس کا مطلب بھی بتادیجئے  گا۔

جواب

مَنَال(میم اور نون کے زبر کے ساتھ) کے معنی ہیں: ایسی چیز جس کو حاصل کیا جائے۔ عطیہ، تحفہ۔  یہ نام رکھ سکتے ہیں۔

المعجم الوسیط میں ہے :

"(نال) على فلان بالشيء نولا ونوالا جاد ويقال نال فلانا العطية وبالعطية وله العطية وبالعطية أعطاه إياها وفلان بالحديث سمح به أو هم ويقال نال له أن يفعل كذا حان والشيء حصل عليه".

(باب النون ج: 2 ص: 964 ط: دار الدعوة)

القاموس الوحید میں ہے :

" المَنَالُ: حصول" ۔

(ص:1362 ط: ادارۂ اسلامیات)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144504101085

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں