بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیٹے کا نام شاہ زین، شہیر یا حاشر رکھنا


سوال

اللہ تعالی نے مجھے اولاد نرینہ سے نوازا ہے،  12مارچ تاریخ پیدائش ہے،  میں اپنے بیٹے کا نام شاہ زین، شہیر احمد یا حاشر میں سے ایک نام رکھنا چاہتی ہوں،کون سا بہتر ہے؟

جواب

سوال میں ذکر کردہ تینوں ناموں کے معنی درج ذیل ہیں:

1۔"شاہ زین “: میں لفظ "شاہ" فارسی زبان کا لفظ ہے اور "زین" عربی زبان کا،  شاہ زین کا معنی ہے "زیب و زینت کا بادشاہ"۔

2۔” شہیر“:  کے معنیٰ ہیں : "مشہور اورمعروف" ۔

3۔”حاشر“ :رسول اللہ ﷺ کا صفاتی نام ہے، اور اس کا معنیٰ ہے ’’جمع کرنے والا‘‘۔

معنی کے لحاظ سے ان تینوں ناموں میں کوئی بھی نام رکھنا جائز ہے، البتہ  ان میں سے ”حاشر“ چوں کہ آپ ﷺ کا صفاتی نام ہے،اس لیے بچے کا یہ نام رکھنا بہتر اور باعثِ برکت  ہے۔

نیز یہ ملحوظ رہے کہ  پیدائش کے دن اور تاریخ کا حساب کرکے یا ستاروں کی مناسبت سے نام رکھنے کا اہتمام کرنا اور اس سے نام کا انسانی شخصیت پر بھاری ہونا یا اس کے اچھا اثر ہونے کا عقیدہ رکھنا یہ  خلافِ شریعت عقائد ہیں، یہ عقیدہ رکھنا درست نہیں  ہے، ایسی کوئی  بات شریعت سے ثابت نہیں ہے۔

لسان العرب میں ہے:

"والحاشر: من أسماء سيدنا رسول الله صلى الله عليه وسلم، لأنه قال: أحشر الناس على قدمي ، وقال صلى الله عليه وسلم: لي خمسة أسماء: أنا محمد وأحمد والماحي يمحو الله بي الكفر، والحاشر أحشر الناس على قدمي، والعاقب.قال ابن الأثير: في أسماء النبي صلى الله عليه وسلم، الحاشر الذي يحشر الناس خلفه وعلى ملته دون ملة غيره. وقوله صلى الله عليه وسلم: إن لي أسماء؛ أراد أن هذه الأسماء التي عدها مذكورة في كتب الله تعالى المنزلة على الأمم التي كذبت بنبوته حجة عليهم. وحشر الإبل: جمعها."

 (4/ 190، فصل الحاء، ط: دار صادر ، بيروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144309101236

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں